ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بدھ کو بھٹکل میں 450 کووڈ ویکسین ہوگی دستیاب؛ تعلقہ سرکاری اسپتال میں 150 لوگوں کو دیا جائے گا کووڈ ٹیکہ

بدھ کو بھٹکل میں 450 کووڈ ویکسین ہوگی دستیاب؛ تعلقہ سرکاری اسپتال میں 150 لوگوں کو دیا جائے گا کووڈ ٹیکہ

Tue, 06 Jul 2021 22:58:08    S.O. News Service

بھٹکل 6 جولائی (ایس او نیوز) کل بدھ 7 جولائی کو بھٹکل میں جملہ 450 کووڈ ویکسین کے ڈوس مختلف اسپتالوں میں  دستیاب  ہوں گے جس میں سے 150 ڈوس بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال کےلئے مختص کئے گئے ہیں۔

بھٹکل تعلقہ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر مورتھی راج بھٹ نے بتایا کہ  جن لوگوں کو کووِڈ ٹیکہ کا سکینڈ ڈوس لینا ہو، وہ بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال سمیت  شرالی اسپتال، مرڈیشور ، بیلور اور بیلکے  پرائمری ہیلتھ سینٹرپہنچ کر کووڈ ویکسین لے سکیں گے۔

ڈاکٹر مورتھی راج بھٹ کے  مطابق  بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں 150  ڈوس،  شرالی میں  90، مرڈیشور میں  90،  بیلور میں 60 اور بیلکے میں 60 ڈوس دئے جائیں گے۔ 

این آر آئی حضرات جنہوں  نے اے سی دفتر پہنچ کر ضروری کاغذات اور فارم پر اے سی کے دستخط    لئے ہوں،   وہ اپنے کاغذات  لے کر صبح نو بجے  سے پہلے ہی متعلقہ سینٹروں میں پہنچ کر کووِڈ کا دوسرا ڈوس لے سکتےہیں۔

یاد رہے کہ بھٹکل تعلقہ اسپتال کی عمارت میں ویکسین نہیں دی جاتی، بلکہ سرکاری اسپتال کے بالمقابل ہوسٹل والی نئی عمارت میں  ویکسی نیشن کاانتظام کیا گیا ہے۔

 


Share: